الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز ڈے کے حوالے سے واک کا اہتمام

32

کوئٹہ،07دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام ووٹر ڈے کے حوالے سے ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی تقریبات اور واک کااہتمام کیا گیا۔گورنر ہاوس بلوچستان سے ووٹر ڈے کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا،واک میں گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی،ممبر الیکشن کمشنر بلوچستان شکیل احمد بلوچ،صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ ، آئی جی پولیس محسن، ممبرز صوبائی اسمبلی سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے حصہ لیا ۔

اے پی پی/بلال اعوان/حامد بلال

وی این ایس کوئٹہ