ایشین فٹسال چیمپئن شپ ناہونے کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہوا:سابق سینیئر وائس پریزیڈنٹ

310

اسلام آباد، 13 دسمبر (اے پی پی ):سابق سینئر وائس پریزیڈنٹ پاکستان فٹسال فیڈریشن شاہد ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشین فٹسال چیمپئن شپ ناہونے کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہوا،  چیمپئن شپ کے سپانسر کی جانب سے 50 لاکھ ہرجانے کا لیگل نوٹس دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں ایشین فٹسال چیمپیئن شپ سہ ملکی میں تبدیل ہوگئی اور کئی معاملات میں انکو آن بوڈ نہیں لیا گیا تھا۔شاہد ملک کا کہنا تھا کہ  معاملات مخفی رکھے جانے کی وجہ سے اپنے عہدے سے  استعفیٰ دیا،انٹرنیشنل ایونٹ کے لئے پاکستان کی جو ٹیم تیار کی گئی اس میں بھی ردوبدل کیا گیا۔

این او سی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں دو ممالک کی شرکت نے این او سی پر بھی کئی سوالات اٹھا ئے ، ہمیں نہیں معلوم کے این او سی کے بغیر دو ممالک کی ٹیمیں پاکستان کیسے آگئی۔ این او سی کے معاملات فیڈریشن کے سیکرٹری دیکھ رہے تھے۔ ایشین چیمپئن شپ میں حصہ نا لینے والے ممالک کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

 

اے پی پی/ احسن/حامد

وی ای ایس اسلام آباد