بد عنوانی معاشی دہشتگردی کا دوسرا نام،خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: گورنر بلوچستان

34

کوئٹہ،06دسمبر (اے پی پی)بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین ذئی کا کہنا تھا کہ بدعنوانی معاشی دہشتگردی کا دوسرا نام ہیں ۔کرپشن کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کرپشن کے مرتکب کرپٹ عناصر اور عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور لایا جائیگا،بد عنوانی کے ناسور نے ہماری خوبصورت روایات کو گہنا دیا ہے ۔اسلامی اقدار کی صورت ہمارے پاس زندگی گزارنے کا خوبصورت طریقہ موجود ہے ۔ ہم اپنی اعلیٰ روایات اور اقدار کا سبق بھول چکے ہیں جسکی وجہ سے برائی اور بھلائی کی جنگ میں برائی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔بلوچستان میں دیگر مسائل کے ساتھ کرپشن ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ بدعنوانی اور احتساب کے سخت نظام کا نفاذ ہیں تقریب میں صوبے بھر کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے سینکڑوں طلباءو طالبات نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے ڈی جی نیب بلوچستان محمد عابد جاوید اور دیگر مقرین نے خطاب کیا ۔گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے تقریب میں شامل طلباءو طالبات میں سر ٹیفیکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

اے پی پی/محمد بلال اعوان/حامد بلال