بلوچستان کے تمام اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 10دسمبر سے ہو گا

36

کوئٹہ،06دسمبر (اے پی پی)پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کوارڈنیٹرپولیومہم راشدرزاق کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں 10دسمبر سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 25لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،مہم کے دوران 10ہزار 356کے قریب ٹیمیں حصہ لے گی جن میں 8ہزار 829موبائل ٹیمیں ،951فکسڈ سائٹ اور 576ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں،انسداد پولیو مہم کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو مہم پانچ روز تک چلائی جائیگی۔ کوارڈینٹر پولیوایمرجنسی آپریشن سینٹر راشد رزاق نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے علماءکرام ،قبائلی رہنماؤں اور معتبرین کی بھی مدد لی جارہی ہے ، میڈیا اور شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپناکلیدی کردار ادا کریں تاکہ ہمارے بچے مستقل معذوری سے بچ سکیں۔

اے پی پی /محمد بلال اعوان/حامد بلال