بہترین حکمت عملی کے ذریعےپاکستان کو معاشی بحران سے نکالیں گے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

68

دوحا،30دسمبر(اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا  ہے کہ پاکستان کو بہترین حکمت عملی  کے ذریعے  معاشی بحران سے نکالیں گے۔ہم نے معاشی سفارتکاری کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ، دورہ قطر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

قطر میں پاکستانی سفارت خانے میں  پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ آپ جلد بہت اچھی اچھی خوشخبریاں سنیں گے، پاکستان نے اپنی سمت وضع کر لی ہے، گلف کے تمام ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں اور قطر کے ساتھ بھی مضبوط روابط ہیں۔ہم خطے میں استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ان سفارتکاروں کو موقع دیں گے جو بہترین نتائج سامنے لائیں گے ،پاکستانی کمیونٹی سے بہتر رویہ رکھیں گےاور ملک میں انوسٹمنٹ کو بڑھوتری دیں گے۔

وزیر خارجہ نے  بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی ہمارا اہم سرمایہ ہےآپ میں سے ہر شخص پاکستان کا سفیر ہے۔

وزیر خارجہ نے سفارت خانے کے افسران اور عملے سے  ملاقات کی اور پاکستانی کمیونٹی کو اپنے حالیہ دورہ قطر کے حوالے سے  بھی اعتماد میں لیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے تسلی بخش جواب بھی دئیے۔

اے  پی پی /بابر/حامد

وی این ایس  دوحا