خصوصی افراد کا مطالبات منظوری کیلئے جامعہ پشاور میں احتجاجی مظاہرہ

65

پشاور، 3دسمبر 2018 (اے پی پی): جامعہ پشاور کے خصوصی طلباء نے آج یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف جامعہ  کے  اکیڈمک بلاک کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ کیااور انتظامیہ سے اپنے لیےسہولیات کی دستیابی کے مطالبے کیے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج خصوصی افراد کا عالمی دن ہے اور اسی مناسبت سے ہم آج یہ مظاہرہ کررہے ہیں۔ پشاور یونیورسٹی میں سہولیات کا فقدان ہے جس سےخصوصی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے بی، سی اور ڈی بلاک میں خصوصی افراد کو فسٹ اور سیکنڈ فلور پر کمرے الاٹ کیئے ہیں، جہاں تک رسائی میں ہم کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پشاور یونیورسٹی میں بینائی سے محروم طلباء کیلئے کتابیں مہیا نہیں ہیں، جوکہ جلد از جلد مہیا کی جائیں تاکہ ہمارے لیے مطالعے میں آسانی ہو۔

 صائمہ حیات / آے پی پی پشاور/ نیوز ڈیسک

وی این ایس پشاور