سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز کا اجلاس

31

اسلام آباد ،07 دسمبر(اے پی پی): سینیٹ سٹاینڈنگ کمییٹی برائے اوور سیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمینٹ کا اجلاس  چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی سینٹر ہلال الرحمٰن کی سربراہی میں پارلیمینٹ ہاؤس  میں منعقد ہوا  ،اجلاس میں ایجنڈا کے تحت مخٹلف  امور زیر بحث آئے  سیکرٹری  ورکرز  ویلفئیر بورڈ فنڈ نے کمیٹی کو ضلع ژوب میں  دو سکولوں اور پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے قیام کے سلسلہ میں پی سی ون کی تیاری اور زمین کی فراہمی  ، بلڈنگ کی تعمیر اور ان اداروں کے لئے سٹاف کی تعیناتی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

اجلاس کو 2012ء سعودی عرب میں ہونے والے   ٹریفک حادثہ کے باعث گرفتار ہونے والے پاکستانی  شہری کی رہائی کے لئے پاکستانی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس کو اوور سیز پاکستانیز فاؤندیشن کے مینیجنگ ڈائیریکٹر نے آفیسرز اور ملازمین کی اسناد کی تصدیق اور جعلی ڈگری رکھنے والوں کے خلاف کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا ،اجلاس میں سینیٹرز  وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمینٹ ، ورکرز ویلفئیر بورڈ اور  اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن  کے افسران نے شرکت کی

اے پی پی /منیر  حسین /شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد