فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ

19

اسلام آباد، دسمبر 06(اے پی پی): کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز جمعرات ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 64 ہزار 550 روپے سے بڑھ کر 64 ہزار750رو پے ہوگئی،

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے کے بعد 55 ہزار341 روپے سے بڑھ کر 55 ہزار 513 ہوگئی۔

 

آج ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 860.00 روپے سے بڑھ کر 870 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 737.31 روپے سے بڑھ کر 745.88 روپے فی تولہ ہو گئی ۔

اے پی پی / سعیدہ/ شاہ زیب