قطر کے نائب امیر شیخ عبداللہ بن حماد التھانی کی خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کی تعریف

474

دوحا،30دسمبر(اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  “دیوان امیری” میں قطر کے نائب امیر شیخ عبداللہ بن حماد التھانی سے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب امیر قطر نے خطے میں امن و استحکام  کے لئے پاکستان کی  کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات میں پاکستان اور قطر کے مابین تجارت، تعلیم اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قطر اس خطے کا اہم ملک ہے،افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے قطر نے ہمیشہ پاکستان کے  موقف کی تائید کی ہے۔

اے پی پی/سہیل /حامد

وی این ایس دوحا