لیجنڈری اداکار دلیپ کمار آج 96 برس کے ہوگئے۔

0
90

پشاور، 11دسمبر 2018(اے پی پی):  برصغیر پاک و ہند کے نامور اداکار دلیپ کمار جن کا اصل نام یوسف خان ہے آج 96 برس کے ہوگئے۔

کروڑوں دلوں کی ڈھرکن ، شہنشاہ جذبات ،   لیجنڈ اداکار  محمد یوسف خان المعروف دلیپ کمار پشاور کے قدیم علاقے قصہ خوانی کے محلہ خداداد میں لالہ غلام سرور کے ہاں 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہوئے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 1935 میں ممبئی   کاروبار کے سلسلے میں منتقل ہوئے۔ اداکاری سے قبل یوسف خان پھلوں کے سوداگر  بھی تھے ۔1966ء میں انہوں نے اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی۔ بچپن سے لے کر آج تک اپنی ماں بولی زبان ہندکو بولتے اور ایمان کی حد تک پسند کرتے ہیں۔

اپنی ساری زندگی بہت زیادہ مصروف ہونے کے باوجود ہمیشہ پشاور سے آنے والے پیشوریوں کی دل سے خاطر مدارت کرتے رہتے ہیں   ۔ پشاور کی مٹی سے بنے  ہوئے مٹی کے مٹکے سے خود بھی پانی پیتے اور پیشوریوں کو بھی پلاتے ہیں ۔ کافی عرصے سے صاحب فراش ہیں انکی شریک حیات محترمہ سائرہ بانو ان کا عظیم سہارا ہیں۔ انکے مداح آج بھی ان کی زندگی صحت اور تندرستگی کی دعا کرتے ہیں۔ آج  پوری دنیا میں انکے چاہنے  والے ان کے 96 ویں جنم دن پربہت بہت مبارک باد  دے رہے ہیں۔

صائمہ حیات/ فاروق

اے پی پی وی این ایس پشاور