مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے طلباءمیں مثبت رجحانات پیدا ہونگے،گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی

41

کوئٹہ ،07 دسمبر  (اے پی پی):بولان کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ کینٹ میں زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ بلوچستان کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی کا کہنا تھا کہ مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے طلباءمیں مثبت رجحانات پیدا ہونگے،گورنر  کا کہنا تھا کہ  زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے کی جانے والی بہترین کاوش کے اچھے نتائج مرتب ہونگے ،پاکستان بھر میں کرکٹ کا جنون پایا جاتا ہے نوجوان ایسے مقابلوں سے فائدہ اٹھا کر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں

امان اللہ یاسین زئی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دینی مدارس میں اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید دنیاوی تعلیم فراہم کر نے کے لئے نصاب کی تیاری جاری ہے ،مدارس کے طالب علم ذہانت و صلاحیت کے لحاظ سے کسی سے کم نہیں وہ دن دور نہیں جب مدارسے میں تعلیم حاصل کر نے والے طلباءبھی ملکی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔زلمی مدرسہ لیگ میں بلوچستان بھر سے 9ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ میں البقرہ اسٹرائیکرز نے الاقراءپیٹریاٹس کو شکست دیکر پر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی نے جیتنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی دی اور کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کیے۔

 اے پی پی/ محمد بلال اعوان/شاہ زیب

 وی این ایس  کوئٹہ