نوشہرہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اسٹنٹ ڈائریکٹر سلطنت خان کے کرپٹ ایجنٹس کے خلاف چھاپے

0
91

پشاور، 8دسمبر 2018(اے پی پی):  لالکرتی نوشہرہ کینٹ میں لوکل موبائل شاپ میں سٹاف کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں کرپشن اور مستحقین کو کم رقم دینے پر سخت کاروائی کی گئی ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نوشہرہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلطنت خان نے موصول ہوئی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ ڈال کر الجیب موبائل شاپ لالکرتی کو سیل کر دیا۔اسی طرح نوشہرہ قریشی ہوٹل کے قریب جواد موبائل شاپ کو بھی شکایات پر سیل کرنے کا حکم جاری کر دیاگیا۔ اے ڈی سلطنت خان نے بتایا کہ ان موبائل شاپس کے خلاف شکایات تھیں اور  B I S P  کی جانب سے فرنچائز کھولنے کے لئے جو شرائط دی گئ ہیں اس کے مطابق ان موبائل شاپس نے خواتین کو باپردہ اور ہوا دار اور پینے کے پانی کی  سہولت اور واش روم کی سہولت بھی فراہم نہیں کی تھیں جس کے باعث ان کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف الجیب موبائل شاپ نے کرپشن کے علاوہ چھاونی جیسے ایریا میں میلہ بنا رکھا تھا۔جس سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہو رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کرپشن کی بنیاد پر جن  موبائل شاپس کو بند کیا گیا ہے، ان سے باقاعدہ ریکوری اور ایف ائی ار  کے اندراج کے لئےایف ائی اے کو کاروائی کا ٹاسک دینگے اور لوٹی ہوئی ایک ایک پائی مستحقین کو واپس کرینگے۔ سلطنت خان نے بتایا کہ موجودہ حکومت کرپشن کے مکمل خلاف ہے اور کسی کو بھی دھوکہ دہی اور کوتاہی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صائمہ حیات / اے پی پی/حامد بلال