وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات سمیت عالمی امور پر تبادلہ خیال

332

دوحا،30دسمبر(ا ے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  قطر کے وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی،دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قطر پاکستان کا قابل اعتبار دوست ملک ہے ۔دونوں ممالک کے مابین باہمی روابط تیزی سے فروغ پا رہے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔

قطر ی وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے کہا کہ  قطر کےعوام پاکستانی  عوام کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور  دونوں ایک دوسرے پر اعتماد رکھتے ہیں۔

قطری وزیر اعظم نے دوطرفہ تجارت، تعلیم اور سفری سہولیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قطری وزیراعظم کی طرف سے مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش پر  ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان کی طرف سےباہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اے پی پی/سہیل/حامد

وی این ایس  دوحا