وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی سربراہی میں سی پیک کابینہ کمیٹی کا اجلاس

30

اسلام آباد ،7 دسمبر (اے پی پی ) : سی پیک کابینہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی سربراہی میں پارلیمینٹ ہاؤس میں  منعقد ہوا ، اجلاس میں  توانائی، ٹرانسپورٹ، منصوبہ بندی، گوادر اور صنعتی تعاون کے جوائنٹ ورکنگ گروپس کنونئیرز کی جانب سے سی پیک کے  آٹھویں جے سی سی ایجنڈے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی  اور کمیٹی کی جانب سے جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی  کے ایجنڈے، پاکستانی وفد اور جے سی سی اجلاس کے انعقاد اورچین کے ساتھ صنعتی تعاون فریم ورک پر دستخط کرنے کی منظوری  بھی دی گئی ۔

کمیٹی  کی جانب سے اجلاس میں تمام صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو شرکت کی دعوت دینے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا  اورکہا  کہ وزراء اعلی کو جے سی سی میں شرکت سے اپنے اقتصادی زونز کی مارکیٹنگ اور منصوبوں پر تفصیلی بحث کا موقع ملے گاجبکہ یہ بھی  بتایا گیا کہ  آٹھویں جے سی سی کا اجلاس 20 دسمبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

کمیٹی کی جانب سے رشکئی اقتصادی زون کا فوری سنگ بنیاد رکھنے کیلئے فوری اقدامات،سی پیک صنعتی تعاون پر پیش رفت کا جائزہ، صنعتی تعاون پر خصوصی توجہ دینےکی ہدایات جاری کی گئیں۔

چیئرمین کمیٹی مخدوم خسرو بختیار نے ہدایت کی کہ صنعتی زونز میں چینی صنعتوں کی منتقلی کی حوصلہ افزائی کی جائے جبکہ سی پیک میں سماجی شعبے و زرعی سیکٹر کو شامل کرکے اس کی بنیاد کو وسعت دی  جائے ۔

اے پی پی /سعیدہ/شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد