وقت آ گیا کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا جائے:شیریں مزاری

0
88

اسلام آباد8دسمبر2018(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ علامتی بیان بازی کی بجائے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ٹھوس موقف پیش کر کے ،بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو یہاں پاکستان ہا ؤ س کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک ا نٹرنیشنل کانفرنس :مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یو این کی رپورٹ؛ اور اسکے اثرات249 سے خطاب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کے لئے ٹھوس تجاویز پیش کرنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں انہوں تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے ٹھوس اور قابل عمل اقدامات کی بنیاد پر جامع سفارشات پیش کیں۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ۔ہمہیں تمام بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں کو خوش آمدید کرنا چاہیے کہ وہ آزاد کشمیر کا دورہ کریں ۔ انھوں نے کہا کہ ہمہیں مقبوٖ ضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یو این کی انکوائری کمیشن کیلئے زور دینا چاہیے۔

اے پی پی  /احسان /حامد بلال

سورس:وی این ایس اسلام آباد