پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، 100 انڈیکس میں 559.82 پوائنٹس کا اضافہ

328

اسلام آباد ، دسمبر 14(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار میں مثبت رجحان دیکھاگیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس559.82 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ38571.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت  رحجان دیکھنے میں آیا او ر ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی ایک سو ستر سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز 38 ہزارگیارہ پوائنٹس کے ساتھ ہوا جس کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا جو کاروبار کے اختتام پر بھی نظر آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 559.82 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس 283.17  پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 18,373.22 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس318.58 پوائنٹس کے اضافے سے 28,338.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 09 کروڑ 83 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 04 ارب 66کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے بی او پنجاب، لوٹے کیمیکلز اور پاک الیکٹرون سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /رضوان