پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ، 100 انڈیکس میں 57.88 پوائنٹس کا اضافہ

460

اسلام آباد ، دسمبر 24(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھاگیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس57.88 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ38,308.92 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز 38 ہزار 251 پوائنٹس سے ہوا اس کے بعد تا ہم آغاز پر ہی مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور کچھ دیر میں ہی 100 انڈیکس میں 201 پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی جس کے بعد مارکیٹ میں کچھ بہتری دیکھی گئی تاہم پھر مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔ ایک وقت میں کے ایس ای 100 انڈیکس 260 پوائنٹس کی کمی کے بعد 37 ہزار 990 کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا لیکن کاروبار کے اختتام سے پہلے کاروبار میں استحکام نظر آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 57.88 کے اضافے پر بند ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس 8.16  پوائنٹس کی کمی کے ساتھ18050.58 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس96.09 پوائنٹس کے اضافے سے 28,480.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر330 کمپنیوں کا روبار ہوا جس میں سے 133کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 165 میں کمی اور 32کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 7کروڑ 46 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 03 ارب 38کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 78کھرب 07ارب 19 کروڑ سے زائد میں رہا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے فاطمہ فرٹیلائزر ز، کے الیکٹرک اور پاک الیکٹرون سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /شاہ زیب

وی این ایس