پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 100 انڈیکس میں 1002.48 پوائنٹس کی کمی

18

اسلام آباد ، 06دسمبر (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار میں شدید منفی رجحان دیکھاگیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس1002.48 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ38300.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 143 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 39 ہزار 446 پوائنٹس تک گیا تاہم اضافہ لمحای ثابت ہوا اور مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی جس کے بعد انڈیکس میں استحکام پیدا نہیں ہوا اور مارکیٹ مسلسل منفی ٹریڈ کرتی رہی۔ دن کے وسط تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 888 پوائنٹس کی کمی ہوچکی تھی اور انڈیکس 38 ہزار 7 سو 19 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا تھا اور یہ منفی رجحان کاروبار کے اختتام تک  حا وی رہا ور 100انڈیکس 1002.48 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس 528.84  پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 18283.16 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس501.84 پوائنٹس کی کمی سے 28176.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کا روبار ہوا جس میں سے 80کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 262 میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 18کروڑ 97 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 08 ارب 98 کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 77کھرب 39 ارب 44 کروڑ 86 لاکھ 18 ہزار 926 زائد رہا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ ٹیلی کام، کے الیکٹرک اور پاک الیکٹرون سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ/ شاہ زیب  /