پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، نیول چیف کا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

28

اسلام آباد، 06 دسمبر (اے پی پی): نیول ہیڈ کواٹرزاسلام آبادمیں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس ہوا، کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی۔ کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں،ترقیاتی منصوبوں اورموجودہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اس  موقع پر نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی  جبکہ نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آفیسرز اور جوانوں کے بلند حوصلے اور جذبے کی بھی  تعریف کی ۔

اے پی پی/ حمزہ رحمٰن/شاہ زیب