گورنرسندھ عمران اسماعیل سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات

36

 

کراچی،06دسمبر(اے پی پی): گورنرسندھ عمران اسماعیل سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نصیر ھویدان الکربی نے گورنرہاس میں الوداعی ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان متحدہ عرب امارات دوطرفہ تعلقات ، تجارت ،سرمایہ کاری میں اضافے اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان ،متحدہ عرب امارات دوطرفہ تعلقات احترام اور مذہبی ہم آہنگی پر مبنی ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں اور اس ضمن میں قونصل جنرل نصیر ھویدان الکربی نے اہم کردار ادا کیا جسے پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

اے پی پی /کراچی/حامد بلال