یاسر شاہ نے تاریخ رقم کردی، دوسو وکٹوں کا سنگ میل 33 ویں میچ میں عبور کر لیا

27

اسلام آباد، 06 دسمبر (اے پی پی): پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تاریخ  رقم کردی، تیز ترین دوسووکٹوں کا82 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، دوسو وکٹوں کا سنگ میل  یاسر شاہ نے 33 ویں میچ میں عبور کیا۔

یہ ریکارڈ عبور کرتے ہی  یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں  تیز ترین 200 وکٹیں  لینے والے  بالر بن  گئے۔ اس سے پہلے تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ1936 میں آسٹریلوی لیگ اسپن بالر گریمنٹ نے 36 میچز کھیل کرقائم کیا تھا جبکہ یاسر شاہ ٹیسٹ کیرئیر کا 33 واں میچ کھیل رہے ہیں۔

یاسر شاہ اس سے قبل تیز ترین پاکستانی بولر بنے جنہوں نے 100 وکٹوں کا ٹارگٹ عبور کیا۔ کیوی بیٹنگ کے خلاف بولنگ کا کمال دکھانے والے یاسر شاہ نے اپنے عمدہ بولنگ سے مخالف بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔

اس سیریز میں وکٹوں کی دوڑ میں  یاسر شاہ سب سے آگے ہیں۔ یاسر شاہ نے ماہر کیوی بلے باز راس ٹیلر کو9 اننگز میں 7 مرتبہ  آؤٹ کیا ہے۔ یاسر شاہ وہ واحد اسپنر بنے جنہوں نے ٹیلر کو سب سے زیادہ مرتبہ آؤٹ کیا۔

اے پی پی/احسن/فرح

وی این ایس اسلام آباد