ارجنٹینا کے سفیر کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

242

اسلام آباد، 12 دسمبر (اے پی پی): پاکستان میں ارجنٹینا کے سفیر آئیوان ایوانیسوچ نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ارجنٹینا اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ارجنٹینا کے سفیر کو پاکستان کی انوسٹمنٹ فرینڈلی پالیسیوں کے متعلق آگاہ کیا۔
ارجنٹینا کے سفیر نے وزیر خارجہ کو دوطرفہ باہمی تجارت، سیاحت، تعلیم،سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ارجنٹینا کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
اے پی پی/حمزہ/فرح

وی این ایس اسلام آباد