اے پی پی میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد

333

اسلام آباد،  20 دسمبر (اے پی پی): اے پی پی میں مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ملازمین نےمسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مینیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی محمد قمر اللہ چوہدری نے کہا کہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ایک دوسرے کے ساتھ مل کے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسند کسی خاص مذہب سے نہیں بلکہ وہ کسی  بھی  مذہب سے ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کی  عام لوگوں کے دل آپس میں جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئےمسیحی بہن بھائیوں  کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان میں اپنے دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے بہن بھائیوں  کے ساتھ رواداری کے ساتھ رہنا اچھا لگتا ہے اور ہمیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ سب ہماری خوشی میں شامل ہیں۔

پوری دنیا کی طرح پاکستان بھر میں ہر سال کی طرح کرسمس کی تقریبات کو  منایا جا رہاہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کو اپنی عبادات کی آزادی حاصل ہونے کے ساتھ  پورا تحفظ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ جبکہ گرجا گھر  میں بھی ملکی سلامتی، استحکام اور بقا کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جاتی ہیں۔

اےپی پی/ناہید/نیوزڈیسک

وی این ایس اسلام آباد