بیسک ایجوکیشن اساتذہ کی تنخواہوں کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا:وفاقی وزیر تعلیم

301

اسلام آباد، 11 دسمبر(اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ  بیسک ایجوکیشن اساتذہ کے مسئلے کا مستقل حل  تلاش کررہے ہیں،تنخواہوں کا مسئلہ  جلد حل ہو جائے گا مگر فی الحال اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جا سکتا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے  ہوئےوفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بیسک ایجوکیشن کے اساتذہ کو ایک منصوبے کے طور پر رکھا گیا تھا ، ہر سال ان کی ملازمت میں توسیع کیلئے منصوبے کی منظوری لی جاتی ۔وزیر تعلیم نے کہا کہ اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ دھرنا دینے والے اساتذہ کی تنخواہ کا مسئلہ حل ہو جائے گامگرریگولرائزیشن ابھی ممکن نہیں۔

اے پی پی/صائمہ/فرح

وی این ایس اسلام آباد