حج 2019 کا معاہدہ، پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ

624

جدہ،09 دسمبر (اے پی پی ):ترجمان وزارت ِ مزہبی امور  نے کہا ہے  پاکستان اور سعودی عرب میں  حج معاہدہ 2019 طے پا گیا ہے پاکستان اور سعودی وزراء کی جانب سے  معاہدہ  پر دستخط کرویئے  گئے ہیں ، ترجمان کے مطابق پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کر دیا گیا ہے   ، اب پاکستان سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج کا مقدس فر یضہ  ادا کر سکیں  گےاور ابتدائی طور پر صوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہونگے۔

ترجمان وزارت ِ مزہبی امور کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، منصوبہ کے تحت حاجیوں کی تصدیق اور امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہو گا جبکہ معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔

سعودی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ 2 ہزار ریال فیس خاتمے کا فیصلہ خادم حرمین شریفین سے مشاورت کے بعد ہو گا اور نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافے پر غور کیا جائے گا، اس موقع پر پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کی اور تجاویز پر عملدرآمد کرنے پر سعودی حکومت کا  شکریہ ادا کیا ۔

اے پی پی /امیر محمد /شاہ زیب

وی این ایس   جدہ