حکومت پاکستان سمیت دنیا کی ممتاز جامعات سے طلباءکو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرے گی:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

263

لندن،7دسمبر2018(اے پی پی ):  آکسفورڈ یونیورسٹی میں  آکسفورڈ ساؤتھ ایشیاء سوسائٹی اور آکسفورڈ پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام قومی، علاقائی اور بین الاقوامی اہم امور پر لیکچر  دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دورے کا مقصد وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت طلباءبرادری اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط قائم کرنا ہےحکومت پاکستان سمیت دنیا کی ممتاز جامعات سے طلباءکو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرے گی۔

وزیراطلاعات نے اہم قومی اور علاقائی امور پر پیش ہائے رفت کے بارے میں تاریخی جائزہ پیش کیا اور کہا کہ علاقائی تنازعات کے اثرات پاکستان کی معیشت اور سماجی طرز زندگی پر مرتب ہوئے، اس کے باوجود پاکستان نے غیرمعمولی مزاحمت کرتے ہوئے اپنے آپ کو برقرار رکھا ہے چوہدری فواد حسین  نے کہا  کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملکی معیشت کی بحالی کے لئے خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے،  پاکستان کو اپنے تجارتی خسارے پر قابو پانا ہوگا، اس مقصد کے حصول کے لئے ملک میں خصوصی اقتصادی زون تشکیل دے کر حکومت صنعتی ترقی کے لئے کام کررہی ہے،وزیر اطلاعات نے طالب علموں کے سی پیک کے متعلق مغربی میڈیا میں موجود منفی تاثر کو زائل کیا، اور کئی دیگر موضوعات پر طالب علموں کے سوالات کے جواب  دیتے ہوئے  کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری عظیم معاشی منصوبہ ہے

اس موقع پر  فواد حسین چوہدری نے مزید کہا کہ پالیسیوں کے تسلسل کے لیے سول اور عسکری اداروں کی ہم آہنگی ناگزیر ہوتی ہے۔ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل کے لئے بھارت کے ساتھ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔ پاکستان داخلی اور خارجی سطح پر امن کا خواہاں ہے ،اسی مقصد کے تحت دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہیں جبکہ افغانستان میں  بھی قیام امن اور استحکام کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

    پاکستان میں بیرونی  سرمایہ کاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ   امریکہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی بڑی کمپنیوں نے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبہجات میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے،اور حکومت  کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی معاشی وسیاسی امور میں شرکت بڑھانے کے لئے کام جاری  ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مختلف شعبہ جات میں مہارتوں اور تجربے سے استفادہ کریں گے۔

چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ پاکستان میں میڈیا مکمل آزاد ہے، موجودہ حکومت نے ریاستی میڈیا سے بھی سینسرشپ ختم کردی ہے، تشدد اورنفرت پھیلانے والے ذرائع ابلاغ کو ریگولیٹ کرنے کے لئے عالمی سطح پر نظام کی تیاری کی ضرورت ہے۔لیکچر میں مختلف مضامین میں زیرتعلیم طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اے پی پی/ ناہید/ شاہ زیب

وی این ایس لندن