حکومت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں کسی کی سپورٹ نہیں کررہی: عامر ڈوگر

358

اسلام آباد، 11 دسمبر (  اے پی پی ): رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں کسی کی سپورٹ نہیں کررہی ہے اگر سپورٹس کرتی تو میرے ، ظاہر علی شاہ اورسردار نوید حیدرکے کاغذات مسترد نہ ہوتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں  پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی صدارت کے امیدوار سید اشفاق حسین شاہ، رکن کے پی کے فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر علی شاہ، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد سلیم کے ہمراہ  پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ 15 سالہ طویل دور کا خاتمہ ہونے کو ہے اورایک ایسی ٹیم آنے والی ہے جو فٹ بال کی ترقی کے لئے کام کرے گی۔

 انہوں نےکہا کہ فیفا اور اے ایف سی کے ساتھ تعلقات بنائیں گے اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) احمد یار لودھی ریٹرننگ آفیسر عامر سلیم رانا  کی معاونت کررہے ہیں۔

 خیبر پختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر علی شاہ نے کہا کہ پہلی بار چیف جسٹس  کی زیر نگرانی الیکشن ہونے جارہے ہیں۔ فیفا اور اے ایف سی  کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے، انہوں نےکہا کہ  ہمارا اتحاد صرف فٹ بال کے مستقبل کی خاطر ہے اسی لئے کسی کو اعتراض نہیں۔الیکشن کو متنازع بنانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ظاہر شاہ نے کہا کہ ورلڈ رینکنگ میں ہم 213 ممالک میں سے 204 پر ہی۔ فیفا نے اگر الیکشن کو نا مانا تو ہم انکو حقائق سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نےکہا کہ یہ تاثر دینا بالکل غلط۔ہے کہ فیفا مداخلت کر رہا ہے۔ فیفا کسی صورت گورنمنٹ کی مداخلت برداشت نہیں کرتا۔

اے پی پی/ احسن/حامد بلال

وی این ایس اسلام آباد