خیبر پختونخواہ میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز،مہم کیلئے 27ہزار 259ٹیمیں تشکیل

225

پشاور، 10دسمبر 2018(اے پی پی):خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آغاز ہوگیا ہے۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر  محمد عابد خان کے مطابق مہم کے دوران 58 لاکھ87 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے لیے مجموعی طور پر 27ہزار 259ٹیمیں تشکیل دی گئ ہیں۔ محمد عابد خان نے کہا کہ مہم کے لیے 19ہزار 374 موبائل ٹیم،1ہزار 623فکسڈٹیم،996ٹرانزٹ ٹیم ، 182رومنگ ٹیمیں اور ان ٹیمیوں کی موثر نگرانی کے لئے 5ہزار87 ایریاانچارجز بھی تعینات ہو نگے ۔مہم کی سیکورٹی کے لیے پولیس اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات بھی حاصل کی گئ ہیں ۔

 

اے پی پی /صائمہ حیات/حامد بلال

وی این ایس پشاور