دنیا بھر میں مسیحی برادری کی جانب سے خوشیوں کے تہوار کرسمس کی تیاریاں عروج پر

302

 

 

اسلام آباد ، دسمبر 19 (اے پی پی ): ماہ دسمبر کا آغاز ھو چکا ہے اور دنیا بھر میں مسیحی برادری کی جانب سے خوشیوں کے تہوار کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ مسیحی برادری کے افراد خصوصاً خواتین ، بچوں اور جوانوں نے شاپنگ کیلئے بازاروں کا رخ کر لیا ہے جبکہ اس تہوار کو مذہبی جوش و جذبے سے منانے کیلئے گھروں اور چرچز کو بھی خوبصورتی سے رنگ برنگی جھنڈیوں ، برقی قمقموں ، سانتاکلاز کے مجسموں اور کرسمس ٹریز سے انتہائی خوبصورتی سے آراستہ و پیراستہ کیا جا رہاہے۔

اس موقع پر خصوصی کھانوں اور احباب کے لیے تحائف وغیرہ کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جس کے لیے ابھی سے تیاریاں عروج پر ہیں۔

اس موقع پر خصوصی عبادات کے لیے چرچز میں بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور سجاوٹ کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ خوشیوں کے اس تہوار کو زیادہ جوش و جزبے سے منایا جا سکے۔

اے پی پی / سعیدہ/ریحانہ

وی این ایس