زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کوئٹہ میں ہو گیا

344

کوئٹہ، 04 دسمبر ( اے پی پی): خیبرپختونخواہ میں لیگ کے پہلے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد لیگ کا دوسرا ایڈیشن کوئٹہ میں شروع ہو گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق کپتان یونس  خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  زلمی لیگ نہ صرف پشاور زلمی بلکہ ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے احسن اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگ کے انعقاد سے مدارس کے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا اور اسی طرح ملکی سطح پر ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

افتخار کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں سابق کپتان یونس خان نے زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا،  اس موقع پر یونس خان کھلاڑیوں میں گھل مل گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی مدارس کے طلبہ بھی یونس خان کو اپنے قریب دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور کرکٹ سے متعلق سوالات کیے۔

زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں 9 ٹیمیں شریک ہیں اور فائنل 7 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

افتتاحی میچ میں الاخلاص یونائیٹڈ کا مقابلہ راحت فیلکنز سے ہوا۔

اے پی پی/احسن/فرح

وی این ایس کوئٹہ