قبائلی علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے:صدر مملکت

289

اسلام آباد، 5 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فاٹا اور دیگر قبائلی علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یہ بات رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ قبائلی علاقوں کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، حکومت پسماندہ علاقوں کے عوام کو انصاف کی فراہمی، روزگار ، معیاری تعلیم اور صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے تاکہ انہیں ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لایا جا سکے۔ صدر نے کہا کہ ملک اب امن و خوشحالی کے قومی مقصد کے حصول کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

اے پی پی /ظہیر/حامد بلال

وی این ایس  اسلام آباد