وزیر اعظم کے زیر صدارت فاٹا انضمام کے حوالے سے اجلاس

288

پشاور، 14دسمبر (اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں فاٹا انضمام کے حوالے سے پشاور گورنر ہائوس میں اجلاس ہوا،

اجلاس میں وزیر اعظم کو فاٹا انضمام کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی، جبکہ اجلاس میں طے پایا کہ قبائلی عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر تمام سہولیات فراہم کی جائنگی۔

اجلاس کے دوران گورنر اور وزیر آعلیٰ کی سربراہی میں ہر قبائلی ضلع کے لیے عملدرامد کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات جاری  کی گئیں، کمیٹی میں صوبائی وزراء اور ضلع سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بھی شامل کیے جائینگے ۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تمام قبائلی اضلاع کا خود دورہ کریں گے  تاکہ قبائلی عوام کو انضمام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے اعتماد میں لیا جائے،  وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ  انتظامی انضمام کے سارے مراحل خوش اسلوبی سے مکمل ہو چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ قبائلی اضلاع میں سکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے۔

اجلاس  میں خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان، وزیر آعلیٰ محمود خان ، صوبائی وزیر خزانہ تیمور خان، وزیر اعظم کے مشیر شہزاد ارباب، معاون خصوصی نعیم الحق ، افتخار دررانی ، چیف سیکرٹری ، ای جی پولیس اوسینیئر افسران نے شرکت کی۔

 

 

صائمہ حیات/اے پی پی پشاور/ شاہ زیب

وی این ایس پشاور