وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

276

کابل،24دسمبر(اے  پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے صدارتی محل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں  دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے سمیت دیگر اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام نہ صرف دونوں ممالک کے لیے بلکہ پورے خطے کے لیئے بہتری کا موجب ہو گا۔

افغان صدر نے افغان امن عمل کے لیئے بھرپور کردار ادا کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

اے پی پی /حمزہ/حامد بلال

وی این ایس کابل