وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات،خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

252

ماسکو ( روس) 26 دسمبر (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آج ماسکو میں روس کے وزیرخارجہ سرگئی لیوروف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن واستحکام کی جاری کوششوں پربھی خصوصی بات چیت کی۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ چار ملکی دورے کے آخری مرحلے پر آج روس کے شہر ماسکو پہنچے تھے۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔

اے پی پی/ حمزہ رحمٰن/رضوان

وی این ایس ماسکو