وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کابل میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

306

کابل،15 دسمبر(اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے  ملاقات میں  چیف ایگزیکٹو افغانستان عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے معاونت پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ممنون ہیں ۔

ملاقات میں  وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تہذیبی، تقافتی، مذہبی اور سیاسی مراسم ہیں دونوں ممالک گذشتہ چالیس سال سے دہشت گردی کے اس عفریت سے نمٹ رہے ہیں، پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکراتی فورم خطے میں امن و استحکام اور معاشی ترقی کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہو گا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  افغانستان میں قیام امن نہ صرف دونوں ممالک کے لیے اہم ہے بلکہ اس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔

وزیر خارجہ افغانستان نے افغانستان میں قیام امن کے لئے دوسرے سہ فریقی مذاکرات میں خصوصی شرکت ہر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

 

وی این ایس اسلام آباد

اے پی پی/حمزہ رحمٰن / شاہ زیب