وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس نو گھنٹے کی طویل نشست کے بعد اختتام پذیر،وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

449

اسلام آباد، 10 دسمبر(اے پی پی): وفاقی کا بینہ کا خصوصی اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت یہاں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس نو گھنٹے کی طویل نشست کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں چھبیس وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ باقی وزارتوں کا جائزہ لینے کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اجلا س میں فیصلہ کیا  گیا کہ ہر تین ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب میں  وزیر اعظم عمران خان  نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ وزارتیں گذشتہ سو دنوں میں طے کے جانے والے اہداف کے حصول  کے لیے لائحہ عمل مرتب کرکے ان  کا حصول یقینی بنائیں۔

اے پی پی /حمزہ/حامد

وی این ایس اسلام  آباد