پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ، 100 انڈیکس میں 90.85 پوائنٹس کی کمی

313

اسلام آباد ، دسمبر 26(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار میں آغاز سے ہی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔آج کاروبار کا آغاز38 ہزار 308 پوائنٹس پر ہوا جس کے بعد انڈیکس میں نو پوائنٹس اضافہ بھی ہوا لیکن اس کے بعد مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور 100 انڈیکس میں 113 پوائنٹس کی کمی ہو گئی اور انڈیکس 38 ہزار 195 پر پہنچ گیا تاہم 100 انڈیکس زیادہ دیر منفی زون میں نہیں رہا اور مارکیٹ میں ایک بار پھر بہتری دیکھی گئی اور کچھ ہی دیر میں کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں چلا گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں مسلسل اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر 90 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 38218 پربند ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس 89.13  پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17,961.45 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس29.60 پوائنٹس کے اضافے سے 28,509.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر340 کمپنیوں کا روبار ہوا جس میں سے 177کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 137 میں کمی اور 26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 08کروڑ 85 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 03 ارب 75کروڑ روپے سے زائد میں ہوا . آج مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 78کھرب 17 ارب 07 کروڑ 24لاکھ 34 ہزار 907 زائد رہا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک، عائشہ سٹیل اور سوئی نادرن سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /ریحانہ

وی این ایس  /