پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 100 انڈیکس میں 686.55 پوائنٹس کی کمی

355

اسلام آباد ، دسمبر 28(اے پی پی): بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی دیکھنے میں آئی اور کاروباری حضرات بے یقینی کی صورتحال سے دوچار رہے ۔ آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 37 ہزار 853 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی اور انڈیکس میں پانچ سو سے زائد پوائنٹس کمی دیکھی گئی۔ایک موقع پر مارکیٹ 37 ہزار 350 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی تھی جو کہ گزشتہ تین سال کی کم ترین سطح رہی ۔ اس کے بعد بھی مندی کا رجحان جاری رہا اور مزید کمی کے بعد ایک موقع پر انڈیکس 931 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 36ہزار 921 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ نے تھوڑا سا استحکام نظر آیا لیکن مارکیٹ منفی رجحان سے نہ نکل سکی اور کاروبار کا اختتام بھی 686.55 کی کمی کے ساتھ 37167.02 پوائنٹس پر ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس 450.05 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17,273.97 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس357.12 پوائنٹس کی کمی سے 28,001.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر341 کمپنیوں کا روبار ہوا جس میں سے 89کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 238 میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 17کروڑ 44 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 08 ارب 26کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 76کھرب 81 ارب 73 کروڑ 16لاکھ 79 ہزار 946 زائد رہا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے بی او پنجاب, لوٹے کیمیکل اور کے الیکٹرک لیمیٹڈ سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /شاہ زیب

وی این ایس