پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 100 انڈیکس میں 295.81 پوائنٹس کی کمی

270

 

اسلام آباد ، دسمبر 13(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںآج کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار میں منفی رجحان دیکھاگیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس295.81 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ38011.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی منفی زون میں چلا گیا اورسرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کا شکار نظر آئے جس کے باعث کاروبار میں شدید مندی رہی اور پھر استحکام پیدا نہیں ہوا۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس میںچار سو سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ۔ دوسرے سیشن میں بھی 100 انڈیکس سنبھل نہ سکا اور بالاخر 295.81 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس 161.00  پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 18090.05 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس-164.22 پوائنٹس کی کمی سے28019.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 49,910 سے زائد شیئرزکا کاروبار 2,405,152 روپے سے زائد میں ہوا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک ، پاک الیکٹرون اور کے الیکٹرک سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /ریحانہ