پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 100 انڈیکس میں 193.36 پوائنٹس کی کمی

247

اسلام آباد، 18 دسمبر (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کاروبار میں منفی

رجحان دیکھاگیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 193.36کی کمی پوائنٹس کی کمی کے ساتھ38,115.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی منفی زون میں چلا گیا اورسرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کا شکار نظر آئے جس کے باعث کاروبار میں شدید مندی رہی۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 38 ہزار 309 پر ٹریڈ کر رہا تھا جو ایک موقع پر 322 پوائنٹس کی کمی سے 37 ہزار 987 پر پہنچ گیا اس کے بعد کاروبار میں کچھ استحکام پیدا ہوا جو عارضی ثابت ہوا اور کاروبار کا اختتام بھی منفی رجحان کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس 151.86  پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 18,063.89 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس4.83 پوائنٹس کی کمی سے 28,177.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 09 کروڑ سے زائد شیئرزکا کاروبار 04 ارب 11کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک، بینک الحبیب اور بی او پنجاب سرفہرست رہے۔

وی این ایس اسلام آباد

اے پی پی/ سعیدہ/فرح