چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کااسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی IMCTC کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

263

ریاض ، 19  دسمبر  (اے پی پی ): چئیرمین  سینیٹ  محمد  صادق سنجرانی نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی IMCTC کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔  ہیڈ کوارٹر میں IMCTC کے کمانڈر جنرل راحیل شریف اور ڈپٹی کمانڈر  جنرل عبدالرحمٰن نے انکا استقبال کیا۔ جنرل راحیل شریف  نے وفد کو IMCTC کی کارکردگی اور اسکے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی۔ انھوں نے بتایا کہ اس ادارےکا بنیادی مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنااور اس کو ختم کرنا ہے۔ انھوں نے اس تأثر کی بھی نفی کی کہ یہ ادارہ کسی ملک، قوم یا فر قہ کے خلاف کارروائی کیلئے بنایا گیا ہے۔

 چئیرمین سینیٹ اور  وفد میں موجود  سینیٹرز نے دہشتگردی کے خاتمے  کے لئے  شاہ سلمان  بن عبدالعزیز اور سعودی حکومت کے عزم اور کوششوں کو سراہا ۔

 

اے پی پی /امیر محمد/نیوزڈیسک

وی این ایس  ریاض