کوٹ مٹھن میں عظیم صوفی بزرگ خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کے 121ویں عرس کی تقریبات جاری

815

راجن پور،  14 دسمبر(اے پی پی): برصغیر پاک و  ہند کے  عظیم صوفی بزرگ  حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کے  121 ویں عرس مبارک کی تقریبات جاری  کوٹ مٹھن میں جاری ہیں ۔

تین روزہ تقریبات کا آغاز سجادہ نشین دربار عالیہ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے مزار کو غسل دیکر کیا ۔ سجادہ نشین کے ہمراہ خانوادہ خواجہ کلیم الدین کوریجہ، عامر فرید کوریجہ، خواجہ شمس الدین، ولی عہد خواجہ راول معین، خواجہ غلام فرید کوریجہ، ڈائریکٹر محکمہ اوقاف طاہر رضا بخاری، ڈپٹی میئر ملتان منور احسان قریشی،  علی معین کوریجہ، ڈی سی راجنپور، ڈی پی او راجنپور، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل راجنپور سردار عبدالعزیز دریشک بھی موجود تھے۔ انٹرنیشنل غلام فرید صوفی کانفرنس کی تقریب میں سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر اہم شخصیات نےشرکت کی۔ جبکہ اختتامی دعائیہ تقریب 15 دسمبر بروز ہفتہ کو ھو گی۔ واضح رہے کہ عرس کے سلسلہ میں 15 دسمبر ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ راجنپور اور ڈسٹرکٹ رحیم یارخان میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اے پی پی /آصف حبیب/طاہراعوان

سورس :وی این ایس