ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا، صدر سنوکر ایسوسی ایشن کے بیان کی تردید کرتے ہیں:ٹاپ کیوئسٹ بابر،آصف

409

اسلام آباد، 11 دسمبر (اے پی پی): پاکستان کے ٹاپ کیوئسٹ محمدآصف اور بابر مسیح نے صدر پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسیشن کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہمیشہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فخر محسوس کیا، کبھی بھی شرمندگی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

محمدآصف اور بابر مسیح نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستانی پرچم بلند ہوتا دیکھ کر انکو پاکستانی ہونے پر فخر ہوتا، صدر پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسیشن منور حسین کہ بیان کی تردید کرتے ہوئے کہ ہم نے کبھی پاکستان کی نمائندگی کرنے سے انکار نہیں کیا، بلکہ فخر محسوس کیا۔

دونوں کیوئیسٹ کاکہنا تھا کہ  ہمارا کنٹریکٹ 31 دسمبر تک موجود ہے، ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت سے قبل نئے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی منتطق سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے بعد جنوری میں نیا سینٹرل کنٹریکٹ دستخط کر دیں گے، جس پر انکے ٹکٹ کینسل کردیے گئے اور روک دیا کیا۔

اس سے قبل صدر پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن منور حسین شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ٹورنامنٹ سے شرکت سے قبل  کھلاڑیوں سے نئے کنٹریکٹ پر دستخط چاہتی تھی جس کو دونوں کھلاڑیوں نے انکار کردیا تھا۔جس کی بنا پر انہیں  دونوں کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت سے روکا گیا ہے۔

اے پی پی /احسن/حامد بلال

وی این ایس اسلام آباد