خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری ضمانت منسوخی کے بعد کی گئی:  وفاقی وزیر اطلاعات

224

 

اسلام آباد،11دسمبر2018(اے پی پی):وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نےمسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی گرفتاریوں پر رد عمل دیتے ہوئے  کہاہے کہ  جنہوں نے گاجریں کھائی ان کے پیٹ میں درد ہو گا۔ گرفتاریوں کا مطلب ہے ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری ضمانت منسوخی کے بعد کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی گرفتاریوں اور حمزہ شہباز کو روکے جانے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔  چوہدری فواد حسین نے کہا کہ یہ لوگ جن مقدمات میں پکڑے گئے ہیں وہ ہم نے نہیں بنائے ۔ جو پکڑ رہے ہیں انہیں بھی ہم نےنہیں لگا یا اور ہم نہ بنانے والوں میں ہیں نہ لگانے والوں میں ہیں۔ادارے خود مختار ہیں ،انہیں گرفتار کر رہے ہیں ۔ ہمیں ان کے مقدمات کا پتہ نہیں ہے ،ہمیں بس یہ معلوم ہے کہ انہوں نے بہت پیسے کھائے ہیں ۔

 

 

وی این ایس اسلام آباد

اے پی پی/ ناہید/حامد بلال