امن -19 مشقوں کی میزبانی کراچی کے لئے اعزاز کی بات ہے:وزیراعلیٰ سندھ

43

کراچی،11 جنوری ( اے پی پی): وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ  نے کہا ہے کہ امن -19 مشقوں  کی میزبانی کرنا کراچی کیلئے اعزاز کی بات ہے  ،شقوں کا مقصد پاکستان کا دنیا میں علاقائی امن میں شراکتی کردار کو اجاگر کرنا ہے

کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن نائنٹین مشقوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں میئر کراچی وسیم اختر، وائس ایڈمرل آصف خلیق، سیکریٹری داخلہ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی ایف کراچی، رینجرز، پولیس، نیوی انتظامیہ کے سینئر افسران شریک ہوئے۔  اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے میئر کراچی وسیم اختر، سٹی ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو ان مشقوں کے شایان شان انتظامات کرنے کیلئے پاکستان نیوی کی مشاورت سے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ،اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر نے شہر کی صفائی، ستھرائی، تزئین و آرائش کے کاموں کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو  آگاہ کیا۔

اے پی پی/وی این ایس کراچی/طاہرمحموداعوان

سورس: وی این ایس کراچی