آٹھویں اسلام آباد سنوکر چیمپئن شپ؛ انڈر 17 کا مقابلہ فیصل ابرار،انڈر20کا فہد غفار نے جیتا

0
84

اسلام آباد، 3 جنوری ( اے پی پی): آٹھویں اسلام آباد سنوکر چیمپئن شپ جونئیر انڈر 17 کا مقابلہ فیصل ابرار جبکہ فہد غفار جونئیر انڈر 20  نے جیت لیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسلام آباد سنوکر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تاریخ رقم ہوئی جب ایک سپورٹس مین، ایک ورلڈ چیمپئن پاکستان کا وزیراعظم بنا یہ اس بات کہ ثبوت ہے کہ سپورٹس آپکو بہت کچھ سیکھتا ہے،سپورٹس آپکو کم بیک کا طریقہ سیکھاتا ہے۔ قائد اعظم کا بھی پسندیدہ کھیل سنوکر تھا، تمام کھلاڑیوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے انتھک محنت اور لگن کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی رومانیہ کے ایمبیسیڈر نیکولائے گویا نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان سب سے زیادہ کامیاب ترین وزیراعظم ہو نگے، وہ ایک سپورٹس مین ہیں اور وہ پاکستان کو بہتری کی طرف لے جا رہے ہیں،  پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے، یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔

تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

 

اے پی پی/ احسن/حامد

سورس: وی این ایس اسلام آباد