بلدیہ عظمی کراچی کاہل پارک کی حدود میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،50 سے زائد ہوٹل دکانیں وتعمیرات مسمار

55

کراچی،18جنوری( اے پی پی):بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے جمعہ کو ہل پارک کی حدود میں مختلف مقامات پر 20 ایکڑ رقبے سے زائد تقریبا 50 ارب روپے مالیت کی زمین پرقائم 50 سے زائد ہوٹل دکانیں و دیگر غیر قانونی تجارتی مراکز اور تعمیرات کو مسمار کر دیا جبکہ پارکنگ ایریا کے ایک کونے میں قائم سی پی ایل سی کے دفتر کو بلدیہ عظمی کراچی نے اپنی تحویل میں لے کر ڈپٹی ڈائریکٹر ہل پارک کا دفتر قائم کر دیا۔ اب اس دفتر کو بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ پارک کا عملہ جو ہل پارک کی دیکھ بھال کے لئے متعین ہو گا استعمال کرے گا۔

 شہر کی سب سے زیادہ قیمتی زمین کو قابضین سے خالی کرانے کی اس کارروائی کی نگرانی میٹرو پو لیٹن کمشنر ڈاکٹرسید سیف الرحمن نے خود کی ،65 ایکڑ رقبے پر قائم ہل پارک شہر کی خوبصورت پہاڑیوں پر 1965 میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے مختلف حصوں پر بعض افراد نے جعلی دستاویزات کے ذریعے طویل عرصے سے قبضہ کرکے انہیں تجارتی سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہی تھی۔

اے پی پی /کراچی/حامد

وی این ایس  کراچی