ترکی کے ا سکیئر استا بیکرین چیف آف دی ائیر سٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن سکی کپ کے پہلے دن کے فاتح

75

اسلام آباد، 9 2 جنوری(اے پی پی): ترکی کے ا سکیئر استا بیکرین نے پی اے ایف سکی ریزورٹ نلتر میں منعقدہ تیسرے چیف آف دی ائیر سٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن سکی کپ میں مردوں کی جائنٹ سلالم کیٹیگری کا مقابلہ جیت لیا۔ یو کرائن اسکئیرز تسبیلینکو لیوکو اور ناریچن اینڈریے نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں یوکرائن کی اسکیئرز چھائی رہیں ۔ تائکون تیتیانہ اور ایناسٹیسیا گوربنو وا بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ پاکستانی مایہ ناز اسکئیر عمامہ ولی نے  اس کیٹیگری میں تیسر ی پوزیشن حاصل کی ۔ ان مقابلوں کی خاص بات پاکستان میں تعینات بوسنیا کے سفیر ثاقب فور ک کا دنیا کے بہترین اسکئیرز کے ساتھ ریس میں حصہ لینا تھا ۔دونوں پاکستانی اولمپئینز محمد عباس اور محمد کریم بھی نلتر کی پر پیچ سلوپس پر ایکشن میں دکھا ئی دیئے ۔

13 ممالک بشمول پاکستان،یونان، افغانستان، ترکی، یوکرائن ، ہانگ کانگ، برطانیہ ، بوسنیا ہرزوگوینا ، بیلجئیم ، مراکش ، کرغستان، آز ربائیجان اور تاجکستان سے 40 بہترین اسکئیرز اس چیمپئین شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

امید ہے کہ یہ مقابلے نہ صرف پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیں گے بلکہ ملک میں دوسرے کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد میں بھی معاون ثابت ہونگے۔

حمزہ رحمٰن/ فاروق

وی این ایس اسلام آباد