حکومت ملک میں یکساں تعلیمی نظام لانے کیلئے کوششیں کررہی ہے:شفقت محمود

46

لاہور، جنوری 12  (اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں یکساں تعلیمی نظام لانے کیلئے کوششیں کررہی ہے اور اس مقصد کیلئے تمام فریقوں کو اعتماد میں لیاجارہاہے،موجودہ  حالات میں یکساں تعلیمی نظام وقت کی ضرورت ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ وفاقی حکومت اٹھارویں ترمیم کے خلاف نہیں ہے لیکن تعلیمی نصاب اور اعلیٰ تعلیم کے معاملات وفاق کے پاس ہونے چاہیں،تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے اقدامات ، سیاست سے بالاتر ہونے چاہئیں۔

اے پی پی /لاہور/حامد

سورس:وی این ایس  لاہور