سکھرشہر و گردونواح میں بارش کی بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

62

 

سکھر ،12جنوری(اے پی پی):ہفتہ کی صبح سے سکھرشہر و گردونواح میں بارش کی بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، سردی کی پہلی بارش برسنے اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہواوّں سے  سردی میں بھی اضافہ ہوگیا ہےجبکہ شہر کے روڈ و راستوں پر بارش کا پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔ سکھر شہر کے ساتھ  ساتھ روہڑی،صالح پٹ،پنوعاقل سمیت دیگر علاقوں میں رحمت کی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔باران رحمت برسنے  سے موسمی فصلوں  کو فائدہ حاصل ہو گا ۔

اے پی پی /سکھر/حامد

وی این ایس سکھر